جکارتا: انڈونیشیا میں اس وقت بڑی تعداد میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض موجود ہیں -تاہم اب بھی عوام باہر نکلنے سے باز نہیں آرہے اور اب نوجوانوں نے بھوتوں کا روپ دھار کر انہیں ڈراکر گھر بھجوانا شروع کردیا ہے۔
انڈونیشیا میں جنوں اور بھوتوں کے قصے بہت مشہور ہیں -اور لوگوں کی بڑی اکثریت ان پر یقین بھی رکھتی ہے۔ اسی معاشرتی رحجان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جاوا جزیرے کے نوجوانوں نے رات کی تاریکی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھوتوں کی صورت میں ڈرانا اور بھگانا شروع کردیا ہے۔
انڈونیشیا کے صدر ملک میں دو ہفتے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکے ہیں -لیکن لوگوں کی اکثریت اس کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ لوگ نہ اپنی صحت وصفائی کا خیال رکھ رہے ہیں اور نہ ہی ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے پر راضی ہیں۔ اس جزیرے پر بھی جنوں- بھوتوں اور آسیب کی سینکڑوں کہانیاں مشہور ہیں جن کی بنا پر بھوتوں نے لوگوں کو ڈرانا شروع کردیا ہے
Comments
Post a Comment