Skip to main content

دنیا بھر میں لوگ ان دنوں گوگل پر کیا سرچ کر رہے ہیں؟

کورونا وائرس کے پیشِ نظر دنیا بھر تمام تر لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں محصور ہیں اور ایسے میں وہ اپنا وقت گزارنے کے لیے کچھ نہ کچھ نیا کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان دنوں گھروں میں محصور لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ گیا ہے جب کہ لوگ اپنا دن اچھا گزارنے کے لیے گوگل سے بھی مدد حاصل کر رہے ہیں۔
حال ہی میں سرچ انجن گوگل نے گزشتہ ہفتے دنیا بھر سے لوگوں کی جانب سے 
گزشتہ ہفتے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا موضوع تالیوں سے متعلق تھا، دنیا بھر سے لوگوں نے 'کلیپ ود کیئر' اور 'کلیپ فار ورکرز' کو بہت زیادہ سرچ کیا ہے۔
دوسری جانب گوگل پر والدین اور بچوں کی جانب سے 'ہوم سائنس ایکسپیریمنٹس فار کڈز' سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔
گوگل کے مطابق لاک ڈاؤن میں لوگوں نے سونے کی روٹین سے متعلق بھی کافی کچھ سرچ کیا ہے جس میں سونے کی روٹین کیسے ٹھیک کریں؟ سرِ فہرست ہے۔
علاوہ ازیں گوگل پر دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے 'ورچوئل فیلڈ ٹرپس' بھی سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں تمام تر تاریخی اور سیاحتی مقامات بھی بند کر دیے ہیں جس کے بعد متعدد میوزیمز کی جانب سے سیاحوں کو ورچؤل ٹرپس کی بھی پیشکش کی جا رہی ہے۔
سرچ کی جانے والی چیزوں کی ایک جھلک جاری کی ہے جو کہ کافی دلچسپ ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

سرحدوں کی بندش کے باعث رمضان المبارک میں ملک میں زرعی اجناس کی قلت کا خدشہ

لاہور: کورونا وائرس کے سبب ایران اور افغانستان کی سرحدیں بند ہونے سے زرعی اجناس کی امپورٹ بند جانے سے رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں کجھور،لیموں،انار،انگور اور سیب کی شدید قلت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں کجھور سمیت کئی پھل افطار کا لازمی جزو ہوتے ہیںہے جس وجہ سے ان اشیاءکی طلب کئی گنا بڑھ جاتی ہے. اس صورت حال میں ان اشیاء کو ایران اور افغانستان سے درآمد کیا جاتا ہے۔ ایران سے کجھور، سیب، انگور اور لیموں جب کہ افغانستان سے انار آتا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کر دی ہے اور امپورٹ ایکسپورٹ رکی ہوئی ہے۔ مقامی تاجروں کے پاس موجود ایرانی کجھور کا جمع شدہ ذخیرہ ختم ہو رہا ہے جس وجہ سے قیمت بڑھ رہی ہے ایک ہفتہ قبل تک 6 سے7 ہزار روپے فی من فروخت ہونے والی ایرانی کجھور کی منڈی میں قیمت 10 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران لیموں کی بھی شدید قلت ہوگی کیونکہ پنجاب میں محدود مقدار میں لیموں پیدا ہوتا ہے اس کے اسٹاکس بھی 90 فیصد ختم ہو چکے ہیں جب کہ سندھ کے دیسی لیموں کی فصل جون

Siah Raat Horror Stories In Urdu Free 2020

رونا وائرس کی آڑ میں مسلمان نسل کشی کی تیاری، بھارتی مصنفہ نے مودی کا چہرہ بے نقاب کردیا

نئی دہلی: بھارتی مصنفہ ارون دتی رائے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت کرونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کے جزبات کو بھڑکا رہی ہے تاکہ مسلم نسل کشی شروع ہو۔ جرمن خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ارون دتی رائے کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے مسلمانوں پر کرونا کا الزام عائد کر کے مذہبی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کی جس کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نیا محاذ کھڑا ہوگیا ہے۔ ارون دتی رائے نے کہا کہ بھارت کی ہندو قوم پرست حکومت کی حکمت عملی پر دنیا کو نظر رکھنی چاہیے کیونکہ ملک میں مسلمانوں کے لیے صورت حال نسل کشی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ بھارتی مصنفہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں کووِڈ 19 کا مرض کسی حقیقی بحران کی وجہ نہیں بنا،اصل بحران تو نفرت اور بھوک کا ہے، یہاں حکمرانوں نے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا بحران پیدا کیا، اس سے قبل شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کا دہلی میں بھی قتل عام کیا گیا تھا۔ ’’اس وقت بھی کرونا وائرس کی وبا کی آڑ میں مودی  حکومت نوجوان طلبہ کو گرفتار کرنے میں لگی ہے،وکلاء، سینیئر مدیران، سیاسی اور سماجی کارکنوں اور دانشور