چین سے دنیا بھر کے تقریباً تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لینے والے خطرناک کورونا وائرس سے متعلق سائنسدان دن رات تحقیقات کر رہے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی دوری اختیار کرنے اور لوگوں کو آپس میں مصافحہ اور گلے ملنے سے منع کیا گیا ہے۔ ماہرین نے سب سے پہلے کورونا وائرس کی علامات میں تیز بخار، خشک کھانسی اور سانس لینے میں دشواری پیش آنے کے حوالے سے بتایا تھا۔ بعد ازاں سائنسدانوں کی جانب سے کورونا وائرس کی علامات پر مزید تحقیق کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت متاثر ہونے کے ساتھ پٹھوں میں تکلیف بھی ہوتی ہے۔ لیکن اب کورونا وائرس کی ایک اور نئی علامت سامنے آئی ہے جس کا تعلق جِلد سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ شخص میں پاؤں کی انگلیوں میں انفیکشن یا پاؤں کی انگلیاں نیلی ہونے کی علامت بھی ظاہر ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس کی کتنی اقسام اور انسانوں کیلئے سب سے خطرناک کونسا وائرس ہے؟ پٹھوں کی تکلیف کورونا کے تشویشناک مریضوں کی علامات ہیں...