Skip to main content

Posts

Showing posts with the label لاک ڈاؤن متاثرین کیساتھ بھی فراڈ، سندھ حکومت نے زائد المیعاد راشن دے دیا

لاک ڈاؤن متاثرین کیساتھ بھی فراڈ، سندھ حکومت نے زائد المیعاد راشن دے دیا

ٹنڈو آدم / بدین:  زیریں سندھ میں حکومت سندھ کی جانب سے غیرمعیاری اور زائدالمیعاد راشن کی تقسیم کا انکشاف ہوا ہے جس کیخلاف عوام سڑکوں پرآگئے۔ گزشتہ دنوں ٹنڈوآدم میں سندھ حکومت نے مضرصحت اور زائد المیعاد اشیا پر مشتمل راشن فراہم کیا تھا جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے غیرمعیاری راشن گھروں سے باہر پھینک دیا۔ مظاہرین نے الزام عائدکیاکہ حکومت سندھ نے جوراشن تقسیم کیا،وہ 13سال پراناہے۔ دال میں کیڑا لگا تھا جبکہ چاول 20سے 30روپے فی کلووالے ہیں جوپرندوں کوڈالے جاتے ہیں۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ ہمارے بچے پہلے ہی بھوک سے مررہے ہیں اوپرسے حکومت نے جوراشن دیاہے اس سے رہی سہی کسرپوری ہو گئی۔ ہم بھوک اورکوروناسے مرجائیں گے لیکن جس راشن کوجانوربھی نہ کھائیں ہم استعمال نہیں کریںگے۔ دوسری جانب ڈی سی سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحق خواجہ نے نمائندہ ایکسپریس کو بتایاکہ غیرمعیاری راشن فراہم کرنے کا ذمے دار ٹھیکیدار ہے جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لائسنس معطل کر کے 20لاکھ روپے کا بل روک لیاگیاہے، 6 سو راشن بیگ میں غیرمعیاری اشیاکاانکشاف ہوا، متاثرین کونیاراشن جلدفراہم کیاجائے گا۔ ادھر سان...