کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی دوری اختیار کرنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث تمام تر تعلیمی ادارے، کاروبار اور دفاتر بھی بند ہوگئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں گھر پر موجود لوگوں کی جانب سے تمام تر کام آن لائن کیا جا رہا ہے اور ضمن میں صارفین ویڈیو کالنگ کی ایپس کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔ زوم اور اسکائپ جیسی دیگر ایپس میں لوگ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں سے جڑ سکتے ہیں اور ان ایپس کی مانگ میں اضافہ دیکھتے ہوئے واٹس ایپ نے بھی اپنے گروپ ویڈیو کالنگ میں اہم پیش رفت کرنے کا عندیہ دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں واٹس ایپ نے گروپ کالنگ کا طریقہ کار مزید آسان بنا دیا جھوٹی معلومات: واٹس ایپ نے فاروڈ میسج کا طریقہ کار سخت کر دیا واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگائی جانیوالی ویڈیو کا دورانیہ محدود کر دیا گیا کورونا کے باعث واٹس ایپ کے استعمال میں 40 فیصد اضافہ رپورٹس کے مطابق پیغامات اور ویڈیو کالنگ کے مقبول ترین پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے گروپ ویڈیو کالنگ میں مزید لوگوں کو شامل کرنے کی گنجائش میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ فی الحال اس وقت واٹس ایپ پر اگر صارفین ویڈیو کالنگ کریں تو...