Skip to main content

Posts

Showing posts with the label بھگوان شیوا کی خاطر خود کو سلاخوں پر لٹکانے والا تہوار

بھگوان شیوا کی خاطر خود کو سلاخوں پر لٹکانے والا تہوار

تنبیہ: بعض قارئین کے لیے چبھانے اور چیرنے والی تصاویر پریشان کن ہو سکتی ہیں ۔ انڈیا کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا کی وجہ سے فصل کی کٹائی سے قبل منائے جانے والے ایک قدیمی تہوار کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ ایسا تہوار ہوتا ہے، جس میں لوگ خود کو لوہے کی سلاخوں اور مچھلی پکڑنے والے کانٹے کی طرح کی چیزوں سے خود میں سوراخ کر کے لٹکاتے ہیں یا خود کو اذیت دیتے ہیں۔ لیکن گذشتہ سال اپریل کے مہینے میں اس تقریب میں شرکت کرنے والی ہماری رپورٹر سحر زاند بتاتی ہیں کہ بہت سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہندو کے بھگوان شوا کے لیے اس طرح کی عقیدت اگر نہ دکھائی جائے تو فصل خراب ہو جائے گی   تقریباً ایک سال قبل اپریل کے وسط کی ایک صبح دریائے گنگا کے کنارے ایک بڑے سے درخت کی چھاؤں میں چند نوجوان حلقہ بنائے بیٹھے ہیں۔ انھوں نے گہرے سرخ رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور ان کے ہاتھوں میں بہت ہی احتیاط سے تیار کی ہوئی لوہے کی سلاخیں ہیں، جنھیں وہ برچھی کہتے جو کہ تقریباً دو فیٹ لمبی ہیں۔ جتنی تیز سلاخیں ہوں گی اتنا ہی کم زخمی ہونے کا خطرہ ہوگا۔ یہ تقریب دن چڑھے ہوگی اور اس کے لیے وہ خود کو تیا...