آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت کتنے روپے کم ہو سکتی ہے ؟ 10 یا 20 روپے نہیں بلکہ ۔۔پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر آ گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے اثرات دنیا کی معیشتوں پر بھی دکھائی دیئے اور یہ مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی متاثر کر رہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بیشترممالک میں لاک ڈاﺅن ہے اور آمدو رفت پر قسم کی پابندی ہے جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی کھپت نہایت کم سطح پر آ گئی ہے جبکہ اس کی قیمت بھی مسلسل گرتی دکھائی دیتی ہے ۔ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریبا 31 روپے تک کمی واقع ہو نے کا امکان ہے ۔ نجی اخبار جنگ نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پٹرول کی قیمت میں 22 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 31 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے ۔ جی ٹونٹی ممالک نے کورونا وائرس بارے بڑا اعلان کر دیا انڈسٹری ذرائع کا کہناہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے سبب ملک میں بھی کمی کی جا سکتی ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ دن قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میںکمی کے باعث ملک میں بھی کمی ہو گی ۔ یاد رہے کہ...