ایک فرمان ہے کہ ’’علم حاصل کرو، خواہ تمہیں چین جانا پڑے‘‘ میں اکثر سوچتا تھا کہ اِس فرمان میں ایران، روم اور افریقہ کا تذکرہ کیوں نہ کیا گیااور آخر چین ہی کا کیوں فرمایاگیا۔ وقت گزرتا رہا اور بالآخر وقت انسانوں کو اس موڑ پر لے آیا کہ چینی ماہرین سب سے آگے نکل گئے، چین کی مہارت نے سب کو مات دے دی۔ اسرائیلی اخبار کے دعوے سے قبل میں چند روز پیشتر لکھے گئے ایک کالم کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔ چند روز قبل اس خاکسار نے آپ کو بتایا تھا کہ کس طرح کہاں کہاں اس منحوس کورونا کی تیاری ہوئی اور کون سے تین اہم ملک اس میں ملوث ہیں، اس کی فنڈنگ کس نے کی، آج میں وہ پوری تفصیل تو نہیں لکھ رہا مگر یہ ضرور لکھ رہا ہوں کہ آج کورونا کو تیار کرنے والے وہ تین ممالک کیوں پریشان ہیں، ان کی یہ پریشانی کیسے بڑھ گئی، چینیوں نے انہیں کیسے پریشان کر کے رکھ دیا۔ اسرائیلی وزیر صحت اور وزیر دفاع کی باتیں آپ کو بتا چکا ہوں، اب اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور نیٹو ممالک کو امریکی خفیہ ادارے نے نومبر 2019ء کے آغاز میں بتا دیا تھا کہ چین میں وائرس پھیلنے والا ہے مگر آپ بےفکر رہیں۔ یورپ...