Skip to main content

واٹس ایپ گروپ ویڈیو کالنگ فیچر میں اہم پیش رفت

کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی دوری اختیار کرنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث تمام تر تعلیمی ادارے، کاروبار اور دفاتر بھی بند ہوگئے ہیں۔
لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں گھر پر موجود لوگوں کی جانب سے تمام تر کام آن لائن کیا جا رہا ہے اور ضمن میں صارفین ویڈیو کالنگ کی ایپس کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔
زوم اور اسکائپ جیسی دیگر ایپس میں لوگ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں سے جڑ سکتے ہیں اور ان ایپس  کی مانگ میں اضافہ دیکھتے ہوئے واٹس ایپ نے بھی اپنے گروپ ویڈیو کالنگ میں اہم پیش رفت کرنے کا عندیہ دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق پیغامات اور ویڈیو کالنگ کے مقبول ترین پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے گروپ ویڈیو کالنگ میں مزید لوگوں کو شامل کرنے کی گنجائش میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
فی الحال اس وقت واٹس ایپ پر اگر صارفین ویڈیو کالنگ کریں تو ایک وقت میں 4 لوگ ایک ساتھ جُڑ سکتے ہیں لیکن وبا کے پیشِ نظر اب واٹس ایپ صارفین کی گنجائش میں اضافہ کر رہا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے ابھی اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گروپ ویڈیو کالنگ میں کتنے لوگوں میں اضافہ کر رہا ہے جب کہ فیچر کو واٹس وایپ میں شامل کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Baby Cats - Cute and Funny Cat Videos Compilation #27 | Aw Animals

Spoiler: the politician is a douche

I get it. Militaries the world over make PR films. One cannot hold this fare up to higher standards of art. It is, literally, propaganda. One cannot expect an American film, produced by, or in coordination with, the US military machine to be some sort of expose into the military-industrial complex. It is up to private filmmakers to make movies like Apocalypse Now and Platoon. The military itself will make films like Top Gun, which is getting a sequel this year after 34 years. So effective was the movie in what marketing types call brand activation that the US Navy placed recruitment booths right in the theatres. Young men walked out, high on the movie they had just seen, saw the booths and the smiling recruitment officers, and signed right up. In Pakistan, where recruitment figures, at either the officer level or the soldier level, are in no danger by a stretch, the military’s audio-visual fare is left to projecting the institution’s image. One ...

کورونا کو مسلمانوں سے جوڑنے پر مہوش حیات بھارتی ہندو انتہا پسندوں پر برہم

تمغہ امتیاز  حاصل  کرنے والی پاکستان کی مقبول اداکارہ مہوش حیات کورونا وائرس کو مسلمانوں کی سازش قرار دینے پر   بھارتی ہندو انتہا پسندوں پر برس پڑیں۔ مہوش حیات نے حال ہی میں ٹوئٹر پر برطانوی  اخبار دی گارجین کا ایک مضمون شیئر کیا جس میں واضح کیا گیا کہ بھارتی ہندو انتہا پسندوں میں کورونا کے لیے سازشی نظریات پائے جاتے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس ،مسلمانوں سے پھیل رہا ہے۔ اس مضمون پر پر اداکارہ نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جب اس وقت پوری دنیا متحد ہو کر  ایک ہی دشمن سے مقابلہ کر رہی ہے مگر ہمارے پڑوسی (بھارتی) اس وبا کو مزید نفرت  پھیلانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔