Skip to main content

کورونا وائرس کی ایک اور علامت سامنے آگئی

چین سے دنیا بھر کے تقریباً تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لینے والے خطرناک
کورونا وائرس سے متعلق سائنسدان دن رات تحقیقات کر رہے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی دوری اختیار کرنے اور لوگوں کو آپس میں مصافحہ اور گلے ملنے سے منع کیا گیا ہے۔
ماہرین نے سب سے پہلے کورونا وائرس کی علامات میں تیز بخار، خشک کھانسی اور سانس لینے میں دشواری پیش آنے کے حوالے سے بتایا تھا۔
بعد ازاں سائنسدانوں کی جانب سے کورونا وائرس کی علامات پر مزید تحقیق کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت متاثر ہونے کے ساتھ پٹھوں میں تکلیف بھی ہوتی ہے۔
لیکن اب کورونا وائرس کی ایک اور نئی علامت سامنے آئی ہے جس کا تعلق جِلد سے 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ شخص میں پاؤں کی انگلیوں میں انفیکشن یا پاؤں کی انگلیاں نیلی ہونے کی علامت بھی ظاہر ہوئی ہے۔
حال ہی میں امریکی ریاست لاس اینجلس میں ایک خاتوں پاؤں کی انگلیاں نیلی ہونے کے بعد اسپتال پہنچی جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
اب امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی کی جانب سے ایک گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے جس کے مطابق انسان کی جِلد پر مختلف نشانات (جیسے مکڑی یا کسی کیڑے کے کاٹنے سے ہونے والے زخم کی طرح) ہونے کا تعلق بھی کووڈ-19 سے ہے۔
جرنل آف امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے مریضوں میں جِلد کے عام انفیکشن کی طرح دکھنے والے ریشز ہونے کے بھی امکانات ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے لوگوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ اگر کسی بھی شخص کو اس طرح کے جِلد کے انفیکشن کا سامنا ہو تو فوری تشخیص کرائے

Comments

Popular posts from this blog

Baby Cats - Cute and Funny Cat Videos Compilation #27 | Aw Animals

Spoiler: the politician is a douche

I get it. Militaries the world over make PR films. One cannot hold this fare up to higher standards of art. It is, literally, propaganda. One cannot expect an American film, produced by, or in coordination with, the US military machine to be some sort of expose into the military-industrial complex. It is up to private filmmakers to make movies like Apocalypse Now and Platoon. The military itself will make films like Top Gun, which is getting a sequel this year after 34 years. So effective was the movie in what marketing types call brand activation that the US Navy placed recruitment booths right in the theatres. Young men walked out, high on the movie they had just seen, saw the booths and the smiling recruitment officers, and signed right up. In Pakistan, where recruitment figures, at either the officer level or the soldier level, are in no danger by a stretch, the military’s audio-visual fare is left to projecting the institution’s image. One ...

کورونا کو مسلمانوں سے جوڑنے پر مہوش حیات بھارتی ہندو انتہا پسندوں پر برہم

تمغہ امتیاز  حاصل  کرنے والی پاکستان کی مقبول اداکارہ مہوش حیات کورونا وائرس کو مسلمانوں کی سازش قرار دینے پر   بھارتی ہندو انتہا پسندوں پر برس پڑیں۔ مہوش حیات نے حال ہی میں ٹوئٹر پر برطانوی  اخبار دی گارجین کا ایک مضمون شیئر کیا جس میں واضح کیا گیا کہ بھارتی ہندو انتہا پسندوں میں کورونا کے لیے سازشی نظریات پائے جاتے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس ،مسلمانوں سے پھیل رہا ہے۔ اس مضمون پر پر اداکارہ نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جب اس وقت پوری دنیا متحد ہو کر  ایک ہی دشمن سے مقابلہ کر رہی ہے مگر ہمارے پڑوسی (بھارتی) اس وبا کو مزید نفرت  پھیلانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔