Skip to main content

ایران کی 'اینجلینا جولی' کورونا وائرس کا شکار، حالت تشویشناک

بے شمار کاسمیٹکس سرجریاں کرا کر ہالی وڈ اسٹار اینجلیناجولی کی نقل کرنے والی ایرانی لڑکی سحر تبار کو جیل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹاگرام پر مشہور ہونے والی 22 سالہ سحر تبار کی وکیل کا کہنا ہے کہ سحر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے، انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سحر تبارکی وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ججز سے متعدد بار درخواست کی ہے کہ ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے سزا کم کی جائے لیکن ہر بار ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
واضح رہے کہ ایرانی لڑکی سحر تبار کو 2019 میں تشدد پر اکسانے، نوجوانوں میں کرپشن کی حوصلہ افزائی کرنے اور اور غیر قانونی ذرائع سے آمدن حاصل کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔
ایران میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی 4 ہزار 700 سے زائد ہے

Comments

Popular posts from this blog

Baby Cats - Cute and Funny Cat Videos Compilation #27 | Aw Animals

Siah Raat Horror Stories In Urdu Free 2020

سزا

لاہور کے گنجان آباد علاقے میں اماں اپنے بیٹے‘بہو اور پوتے سفیان کے ساتھ رہتی تھی۔اماں کا پوتا سفیان بہت اچھا لڑکا تھا وہ سب سے بہت پیار کرتا اور سب کا بہت خیال رکھتا تھا خصوصاً اسے جانوروں سے بہت پیار تھا جتنا اسے جانوروں سے پیار تھا اتنا ہی اُس کی دادی جانوروں سے نفرت کرتی تھی۔ ایک دن سفیان کہیں سے ایک بہت پیاری بلی لے آیا اُس کی دادو نے بہت شور مچایا لیکن سفیان نے اُن کی ایک نہ سنی اور بلی کو اپنے گھر میں رکھ لیا۔ اماں ہر وقت اس فکر میں رہتی تھیں کہ کہیں بلی میرے بستر پر نہ سو جائے اور برتنوں میں منہ نہ ڈالے کیونکہ بلی سب گھر والوں سے مانوس تھی اور ان کے بستر میں گھس کر بیٹھ جاتی تھی․․․․․اماں بہت صفائی پسند اور سخت مزاج خاتون تھیں اور وہ بلی کو گھر سے نکالنے کی فکر میں رہتی تھیں چونکہ وہ اپنے پوتے سے بہت پیار کرتی تھی اس وجہ سے اُسے برداشت کررہی تھیں ۔ پھر ایسا ہوا کہ بلی کچھ دنوں کے لئے غائب ہو گئی اور کہیں دکھائی نہیں دی تو اماں نے شکر ادا کیا کہ اس مصیبت سے تو چھٹکارا حاصل ہوا۔ایک دن اماں سورہی تھیں کہ اُن کے کانوں میں ہلکی ہلکی میاؤں میاؤں کی آوازیں آنے لگیں۔...