Skip to main content

بھارتی خفیہ ایجنسی کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس انسپکٹر گرفتار

بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے  انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کر کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کیا۔
حکام کے مطابق اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا، ملزم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔
گرفتار پولیس افسر کے شناختی کارڈ کا عکس۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار پولیس افسر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے، پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے اور گلستان جوہر کا رہائشی ہے، ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جا رہی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اے ایس آئی شہزاد پرویز سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

سرحدوں کی بندش کے باعث رمضان المبارک میں ملک میں زرعی اجناس کی قلت کا خدشہ

لاہور: کورونا وائرس کے سبب ایران اور افغانستان کی سرحدیں بند ہونے سے زرعی اجناس کی امپورٹ بند جانے سے رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں کجھور،لیموں،انار،انگور اور سیب کی شدید قلت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں کجھور سمیت کئی پھل افطار کا لازمی جزو ہوتے ہیںہے جس وجہ سے ان اشیاءکی طلب کئی گنا بڑھ جاتی ہے. اس صورت حال میں ان اشیاء کو ایران اور افغانستان سے درآمد کیا جاتا ہے۔ ایران سے کجھور، سیب، انگور اور لیموں جب کہ افغانستان سے انار آتا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کر دی ہے اور امپورٹ ایکسپورٹ رکی ہوئی ہے۔ مقامی تاجروں کے پاس موجود ایرانی کجھور کا جمع شدہ ذخیرہ ختم ہو رہا ہے جس وجہ سے قیمت بڑھ رہی ہے ایک ہفتہ قبل تک 6 سے7 ہزار روپے فی من فروخت ہونے والی ایرانی کجھور کی منڈی میں قیمت 10 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران لیموں کی بھی شدید قلت ہوگی کیونکہ پنجاب میں محدود مقدار میں لیموں پیدا ہوتا ہے اس کے اسٹاکس بھی 90 فیصد ختم ہو چکے ہیں جب کہ سندھ کے دیسی لیموں کی فصل جون...

Siah Raat Horror Stories In Urdu Free 2020

Baby Cats - Cute and Funny Cat Videos Compilation #27 | Aw Animals