Skip to main content

"ہاں! مجھے پیار ہوگیا ہے" اداکارہ ماہرہ خان نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک) فلم اںڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ  ’’ہاں! میرا خیال ہے کہ مجھے پیار ہوگیا ہے۔ اس کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے لیکن نام نہیں بتاؤں گی، اس معاملے میں شرمیلی ہوں، میں وہمی ہرگز نہیں ہوں لیکن زندگی نے جو سبق دیا ہے اس میں نظر وغیرہ لگتے نہیں دیکھنا چاہتی ہوں، پیارومحبت صرف الفاظ نہیں ہیں بلکہ اپنے اندر بہت بڑی طاقت رکھتے ہیں جو زخموں کو مندمل کردیتے ہیں جب کہ ظلم و رعونت قتل کردیتے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق فلم و ٹی وی کی ممتاز اداکارہ و ہدایت کارہ ثمینہ پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بچے کے ساتھ بہت اچھا وقت گزر ،رہا ہے اورزندگی کی وہ چھوٹی چھوٹی حقیقتیں جنہیں ہم عام طور پر نظر انداز کردیتے ہیں آشکار ہو رہی ہیں اور سمجھ آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا ساڑھے دس سال کا بیٹا اذلان تو لاک ڈاؤن سے لطف اندوز ہو رہا ہے کیونکہ انہیں چھٹیاں لگ رہی ہیں اور پھر اماں ملی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈھیر ساری باتیں کرتے ہیں اور ساتھ فلمیں دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی میری طرح رات جاگنے کے عادی ہیں تو صبح طلوع۔
سحر دیکھنے پہ اصرار کرتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

سرحدوں کی بندش کے باعث رمضان المبارک میں ملک میں زرعی اجناس کی قلت کا خدشہ

لاہور: کورونا وائرس کے سبب ایران اور افغانستان کی سرحدیں بند ہونے سے زرعی اجناس کی امپورٹ بند جانے سے رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں کجھور،لیموں،انار،انگور اور سیب کی شدید قلت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں کجھور سمیت کئی پھل افطار کا لازمی جزو ہوتے ہیںہے جس وجہ سے ان اشیاءکی طلب کئی گنا بڑھ جاتی ہے. اس صورت حال میں ان اشیاء کو ایران اور افغانستان سے درآمد کیا جاتا ہے۔ ایران سے کجھور، سیب، انگور اور لیموں جب کہ افغانستان سے انار آتا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کر دی ہے اور امپورٹ ایکسپورٹ رکی ہوئی ہے۔ مقامی تاجروں کے پاس موجود ایرانی کجھور کا جمع شدہ ذخیرہ ختم ہو رہا ہے جس وجہ سے قیمت بڑھ رہی ہے ایک ہفتہ قبل تک 6 سے7 ہزار روپے فی من فروخت ہونے والی ایرانی کجھور کی منڈی میں قیمت 10 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران لیموں کی بھی شدید قلت ہوگی کیونکہ پنجاب میں محدود مقدار میں لیموں پیدا ہوتا ہے اس کے اسٹاکس بھی 90 فیصد ختم ہو چکے ہیں جب کہ سندھ کے دیسی لیموں کی فصل جون...

Siah Raat Horror Stories In Urdu Free 2020

Baby Cats - Cute and Funny Cat Videos Compilation #27 | Aw Animals