Skip to main content

تراویح اور عیدالفطر کی نماز گھر میں ادا کی جاسکتی ہے، سعودی مفتی اعظم

سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تراویح اور عید کی نماز گھروں میں ادا کی جانی چاہیے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر عید تک صورتحال بہتر نہ ہو تو عید کی نماز بھی گھروں میں ہی ادا کی جائے۔
سعودی عرب کے مقامی اخبار کے مطابق جب رمضان المبارک میں نماز تراویح کے حوالے سے سعودی مفتی اعظم سے رائے لی گئی تو انہوں نے کہا کہ 'رمضان المبارک میں اگر کورونا وائرس کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی تو اس وبا کو روکنے کیلئے اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے نماز تراویح گھر میں ادا کی جاسکتی ہے اور ایسا ہی نماز عید الفطر کے حوالے سے بھی کیا جاسکتا ہے'۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں بھی میں جزوی لاک ڈاؤن ہے جبکہ نماز پنجگانہ اور نماز جمعہ کے اجتماعات کو انتہائی محدود کردیا گیا ہے البتہ اب رمضان کے قریب آتے ہی خدشات بڑھ گئے ہیں کہ لوگ بڑی تعداد میں مساجد کا رخ کریں گے جبکہ نماز تراویح کا بھی معاملہ حل طلب ہے۔
اس سلسلے میں صدر مملکت عارف علوی کی صدارت میں علمائے کرام کا اجلاس ہفتے کو ہوگا جس میں رمضان المبارک کے حوالے سے عبادات کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اس حوالے سے گزشتہ دنوں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا تھا کہ مساجد پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہوگا اور رمضان میں مساجد میں تراویح کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جب حکومتی کمیٹی کا چیئرمین ہی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرے گا تو عام شہریوں سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 87 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار 142 ہوگئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Baby Cats - Cute and Funny Cat Videos Compilation #27 | Aw Animals

Spoiler: the politician is a douche

I get it. Militaries the world over make PR films. One cannot hold this fare up to higher standards of art. It is, literally, propaganda. One cannot expect an American film, produced by, or in coordination with, the US military machine to be some sort of expose into the military-industrial complex. It is up to private filmmakers to make movies like Apocalypse Now and Platoon. The military itself will make films like Top Gun, which is getting a sequel this year after 34 years. So effective was the movie in what marketing types call brand activation that the US Navy placed recruitment booths right in the theatres. Young men walked out, high on the movie they had just seen, saw the booths and the smiling recruitment officers, and signed right up. In Pakistan, where recruitment figures, at either the officer level or the soldier level, are in no danger by a stretch, the military’s audio-visual fare is left to projecting the institution’s image. One ...

کورونا کو مسلمانوں سے جوڑنے پر مہوش حیات بھارتی ہندو انتہا پسندوں پر برہم

تمغہ امتیاز  حاصل  کرنے والی پاکستان کی مقبول اداکارہ مہوش حیات کورونا وائرس کو مسلمانوں کی سازش قرار دینے پر   بھارتی ہندو انتہا پسندوں پر برس پڑیں۔ مہوش حیات نے حال ہی میں ٹوئٹر پر برطانوی  اخبار دی گارجین کا ایک مضمون شیئر کیا جس میں واضح کیا گیا کہ بھارتی ہندو انتہا پسندوں میں کورونا کے لیے سازشی نظریات پائے جاتے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس ،مسلمانوں سے پھیل رہا ہے۔ اس مضمون پر پر اداکارہ نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جب اس وقت پوری دنیا متحد ہو کر  ایک ہی دشمن سے مقابلہ کر رہی ہے مگر ہمارے پڑوسی (بھارتی) اس وبا کو مزید نفرت  پھیلانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔